پاکستان سے عمرہ زائرین کو لے کر پہلی 2 پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں ہیں



پاکستان سے عمرہ زائرین کو لے کر پہلی 2 پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں ہیں۔اسلام آباد اور لاہور سے بھی 96عمرہ زائرین جدہ پہنچ چکے ہیں۔ جو عمرہ کی ادائگی کر نے سے پہلے 3 دن کے لۓ قرنطینہ میں رہیں گے۔سعودی حکام کے مطابق قرنطینہ کے دوران عمرہ زائرین کو کھانے پینے کی ساری سہولتیں کی دی جائیں گی۔جیو نیوز کے مطابق قرنطینہ میں 3 دن پورے ہونے کے بعد پاکستانی زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ کی ادائگی کریں گے۔سعودی حکام کے مطابق عمرہ زائرین کی مملکت میں قیام کی مدت 10 دن تک ہوگی۔سعودی حکام کے مطابق عمرہ زائرین کو خصوصی بسوں کو استعمال کرتے ہوۓ مکہ سے مدینہ منورہ تک لے جایا جائے گا۔


Comments