- Get link
- X
- Other Apps
وزیر اعظم کے قریب ترین 4 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم کے آفس سٹاف سے تعلق رکھنے والے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم آفس کے سٹاف کا معمول کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سٹاف میں سے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سٹاف کے چاروں ارکان کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس میں پہلی بار کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment